ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جانسن نے ایک بڑے حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا

جانسن نے ایک بڑے حملے کا منصوبہ بنا رکھا تھا

Mon, 11 Jul 2016 18:34:33  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،11جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیلس کی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پانچ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے حملہ آور نے ایک بڑا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق 25سالہ میکاہ جانسن پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کی ہلاکت کے واقعات پر ناراض تھے اور سفید فام پولیس افسران کو مارنا چاہتے تھے۔ڈیوڈ براؤن نے بتایا کہ اس کا کہنا تھا کہ وہ کسی گروہ سے منسلک نہیں اور یہ کام وہ اپنے طور پر کر رہا تھا۔سی این این سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ جانسن نے جو کہ سابق فوجی اہلکار تھے، دھماکہ خیز مواد استعمال کرنے کی تربیت لے رکھی تھی۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ انگریزی کے حروف آر اور بی کی کیا اہمیت ہے جنھیں جانسن نے مرنے سے قبل اپنے خون سے لکھا تھا۔ڈیوڈ براؤن کے مطابق حکام جانسن کی رہائش گاہ سے ملنے والے جرنل سے بھی معلومات کے حصول کی کوشش کر رہی ہے تاہم اسے سمجھنے میں مشکلات درپیش ہیں۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جمعرات کو دو گھنٹوں تک جاری رہنے والی بات چیت میں دیکھا گیا کہ جانسن پولیس کا مذاق اڑاتے رہے تھے۔ڈیلس میں پانچ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور سات کو زخمی کیے جانے کا واقعہ پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران پیش آیا تھا۔پولیس نے اہلکاروں پر حملے میں ملوث تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے مبینہ حملہ آور جانسن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے مبینہ شخص میکاہ جانسن کے مکان سے بم بنانے کا مواد، رائفلز اور جنگی رسالے برآمد ہوئے ہیں۔سنیچر کو ڈیلس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی دھمکی ملنے کے بعد شہر میں تمام تھانوں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔


Share: